Mango Benefits in Urdu | Aam Ke Fayde

Mango Benefits in Urdu | Aam Ke Fayde

Aam Khane ke Fayde

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہتے ہیں. دنیا بھر کے لوگوں کے لیے آم پسندیدہ پھل میں سے ہے ۔
آم کے موسم آنےکا انتظار ہم سب بے صبری سے کرتے ہیں اور کیوں نہ کریں، کیونکہ آم ذائقے میں رس دار اور لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی فائدے مند اثرات ڈالتا ہے۔
ماضی میں آم کی کاشت سب سے پہلےجنوبی ایشیا میں كی گئی ، بعد میں اب دنیا کے تقریباً ہر حصے میں آم کی کاشت ہوتی ہے۔ بھارت, پاکستان اور فلپائن میں آم کو قومی پھل کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش میں قومی درخت کا مقام حاصل ہے۔
بھارت, پاکستان کے علاوه دنیا بھر میں آم کی کاشت وسیع پیمانے پر کی جاتی ہے اور ایک اندازے کے مطابق سالانہ تقریباً چار کروڑ 60 لاکھ ٹن آم کی کاشت ہوتی ہے۔ یہ پھل ذائقے دار تو ہےہی لیکن اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں حو صحت کے لیے مفید ہے اور آم کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں۔
ان طبی فوائد سے متعلق جان کر آپ کی آم کے لیے پسندیدگی مزید بڑھ سکتی ہے،تو آئیے جانتے ہیں کہ آم کن خصوصیات سے مالامال ہے۔

Read More  Muli Khane Ke Fayde

https://www.induspress.com/2021/01/Muli-Khane-Ke-Fayde.html

آم صحت کے لیے بہترین کیوں ہے ؟

سائنسدانوں کے مطابق آم میں Calories کی تعداد کم اور Fiber کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ دوسری طرف آم کو Vitamin A اورVitamin C کا بہترین ذریعہ بھی کہا جاتا ہے۔ آم کا گودا فولیٹ، Vitamin B6، آئرن، کم مقدار میں جبکے کیلشیم، زنک اور Vitamin E پر مشتمل ہوتا ہے۔ آم Antioxidant خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے، جن میں مخصوص فیوٹوکیمیکل مثلاً Guillotine اور Megfarin شامل ہوتے ہیں۔ یہ تمام خصوصیات طبی طور پر آم کے صحت پر فائدہ مند ہونے کی وجہ ہے۔

آم میں 165گرام غذائیت ہوتی ہے 

Mango Benefits in Urdu | Aam Ke Fayde

صرف ایک آم 165 گرام کی غذائی اجزا ہوتے ہیں آم میں 
( 99 گرام کیلوریز) 
(1.4 گرام پروٹین)
( 24.7 گرام کاربز)
( 0.6 گرام فیٹ )
( 2.6 گرام ڈائٹری فائبر)
ہوتا ہے 


آم میں سے ہم جسم کو روزانہ کا Vitamin C کا 67 فیصد ،
کاپر 20 فیصد، 
فولیٹ روزانہ کا 18 فیصد، 
11.6 فیصد وٹامن بی 6،
10 فیصد وٹامن اے،9.7 فیصد وٹامن ای،
7 فیصد نیاسن،
6.5 فیصد وٹامن B5
، 6 فیصد وٹامن کے،
6 فیصد پوٹاشیم،
4.5 فیصد میگنیز، 
4 فیصدتھیا مائن اور 4 فیصد میگنیشیم
فراہم کر سکتے ہیں 

آم صحت مند مدافعتی نظام کے لیے بہترین ہے 
Mango Benefits in Urdu | Aam Ke Fayde

مدافعتی نظام کی خرابی کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ سائنسدان ایک صحت مند زندگی کے لیے صحت مند مدافعتی نظام ضروری قرار دیتے ہیں۔ آم چونکہ Vitamin C , Vitamin B , Vitamin اور فولیٹ پر مشتمل ہوتا ہے، لہٰذا ان Vitamin کو لینے سے مدافعتی نظام صحت مند رہتا ہے مثلاً Vitamin A کی موجودگی انسانی جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔ چنانچہ روزانہ ایک آم ( 165گرام ) 10فیصد وٹامن اے کی مقدار پوری کرتا ہے۔

Vitamin C انسان کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ Vitamin C کے ذریعے خون میں سفید خلیات اچھے انداز میں کام کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ جِلد کے تحفظ رکھنے میں بھی مددگار ہوتا ہے، چنانچہ روزانہ ایک آم کا استعمال ایک تہائی Vitamin C کی مقدار پوری کرتا ہے۔

آم صحت مند دل کی صحت کیلئے بہترین ہے 
Mango Benefits in Urdu | Aam Ke Fayde

آم میں Magnesium، Potassium اور Megfarin پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ تمام اجزا دل کی صحت کے لیے بہت بہترین قرار دیے جاتے ہیں۔ مثا ل کے طور آ م میں موجود Potassium دل کی رفتار کو معمول پر رکھنے میں مددگار ثابت ہونا ہے اور خون کی شریانوں کو پرسکون بنانے کے ساتھ ساتھ امراض قلب سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہے۔ دوسری طرف یہ غذائی اجزا خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتے ہیں۔ آم میں پائے جانے والے Antioxidant میگفرین سے متعلق جانوروں پر کی گئی ایک تحقیق میں معلوم کیا گیا ہے کہ یہ دل کے خلیوں کو تکسید ی کشیدگی, سوزش اورسکڑنے سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

آم آنکھوں کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے
Mango Benefits in Urdu | Aam Ke Fayde

آم میں Vitamin A کے علاوہ دو خاص Antioxidants لیوٹین اور ذیازینتھن پائے جاتے ہیں۔ لیوٹین اور ذیازینتھن اضافی بلیو لائٹ کو ختم کرکے آنکھوں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے اورسورج کی شعاعوں سے بچاتا ہے۔ یہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں اور جِلد کے داغ دھبوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ جبکہ Vitamin A کی کمی بینائی کے مسائل پیدا کرتی ہے۔

آم کینسر کے خطرات میں کمی لاتا ہے 
Mango Benefits in Urdu | Aam Ke Fayde
آم میں پولی فینول کی زائد مقدار ہوتی ہے۔ پولی فینول، آکسیڈیٹو اسٹریس (Oxidative Stress) سے بچاتا ہے، جو کہ انسانی جسم میں کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔ دوسری طرف مختلف تحقیق یہ ثابت کرتی ہیں کہ آم میں موجودبیٹا پروٹین کی زائد مقدار ہوتی ہے جو چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو کم کرتی ہے۔

Tag: aam ke fawaid in urdu, aam ke fayde in urdu, mango information in urdu, mango khane ke fayde, mango ke fayde, aam ke patte ke fayde, aam khane ke fayde aur nuksan, kacche aam ke fayde, aam ke gun, aam ke ped ke fayde, aam ke fayde aur nuksan, benefits of mango in urdu, kache aam ke fayde, kaccha aam khane ke fayde, aam ke patte khane ke fayde, aam k faiday, mango khane ke fayde aur nuksan, mango juice ke fayde, aam khane ke kya fayde hain, mango ke fayde in urdu, aam ke juice ke fayde, mango tree information in urdu, aam khane ke fayde nuksan,

HEALTH TIPS

[Health-Tips-in-Urdu][bleft]

Beauty Tips

[Beauty-Tip-in-Urdu][bleft]

Totkay in Urdu

[Totkay-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information][bleft]