Kamar Dard Ka ilaj | Back Pain Exercises

Kamar Dard Ka ilaaj

Kamar Dard ka ilaaj

کمر کا درد انسانی کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے مگر اس درد کو اُف سے آہا میں بدلنے کے لیے نہ زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور نہ ہی زیادہ محنت، بس چند ورزشوں کو اپنی روٹین میں شامل کر کے اس درد سے نجات حا صل کی جا سکتی ہے۔

کمر کے درد میں سب سے بڑا ہاتھ غلط بیٹھنے کے انداز کو قرار دیا جاتا ہے، بیٹھنے کے انداز کو درست کر کے اسے کم کیا جا سکتا ہے جبکہ ایک ہی غلط انداز میں بیٹھے رہنے سے اس میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے جس کے لیے پھر ڈاکٹروں سے رجوع کرنا ہی آخری آپشن ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں Khoon Ki Kami Ka ilaj
Khoon Ki Kami Ka ilaj

کمر کا درد بڑھ جانے سے اس کا علاج فزیوتھیراپی سے کیا جا تا ہے جبکہ اس سے اُٹھنے سے قبل یا کمر کا درد اُٹھنے کے فوراً بعد اپنی روزانہ کی روٹین میں چند ورزشیں شامل کر لی جائیں تو بہت افاقہ ہوتا ہے۔
طبی ماہرین و فیزیو تھیراپسٹ کے مطابق کمر کے درد کی شکایت کا سامنا زیادہ تر ایسے افرا کو کرنا پڑتا ہے جو ایک دن میں 8 
سے 10 گھنٹے بیٹھے رہتے ہیں یا جسمانی طور پر متحرک نہیں ہوتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے ایسے افراد کو کمر درد کی شکایت سے بچنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنا تجویز کیا جا ہے
کمر کے درد کے خاتمے کے لیے چند بہترین ورزشیں اور یوگا مندرجہ ذیل ہیں جنہیں روٹین میں شامل کر کے کمر درد سے چھٹکارے سمیت متحرک زندگی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ڈیڈلِفٹ

lower back stretches

پٹھوں کو کھینچنے سے متعدد شکایات میں کمی واقع ہوتی ہے ، مسلز اسٹریچنگ ماہرین کی جانب سے تجویز کی جاتی ہے ، ڈیڈ لِفت مسلز اسٹریچنگ کے لیے ایک بہترین ورزش ہے ، ڈید لِفٹ سے ریڑھ کی ہڈی اور اس کے گرد پٹھوں میں کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے جس کے سبب ہڈی کو در پیش مسائل میں کمی واقع ہوتی ہے۔

فارورڈ بینڈنگ

back stretches


فارورڈ بینڈنگ پورے جسم کے پٹھوں کے لیے بہترین ورزش ہے، اس سے خون کی ترسیل تیز ہوتی ہے اور پٹھوں کو سکون ملتا ہے، اس ورزش کو روزانہ کی بنیاد پر عادت بنا لینے سے اَکڑے ہوئے جسمانی پٹھے نرم ہوتے ہیں اور متحرک رہنے میں مدد ملتی ہے۔

کیٹ، کاؤ پوز
exercises for lower back pain

انسان جب بلی کی طرح اپنے جسم کے پٹھوں کو کھینچتا ہے تو جسم میں خون کی ترسیل بہتر طریقے سے فعال ہو جاتی ہے، کیٹ اسٹریچ پوز سے انسان کو دماغی طور پر پر سکون رہنے میں مدد ملتی ہے اور کمر کے درد میں فوراً آرام آتا ہے

پیجن پوز
stretches for upper back pain

پیجن پوز نہ صرف ریڑھ کی ہڈی بلکہ پیٹ کے مسلز اور کولہوں کے گرد پٹھوں کے لیے بھی نہایت مفید ورزش ہے، پیجن پوز سے کمر کے سارے پٹحے تناؤ میں آ جاتے ہیں جس کے سبب خون کی ترسیل کا عمل تیز ہوتا ہے اور پٹھوں اکراہٹ ختم ہوتی ہے درد میں کمی واقع ہوتی 

کوبرا پوز
lower back exercises for pain relief 


سانپ کی طرح کو منہ کے بل لیٹ کر اپنا آدھا حصہ اوپر کی جانب اُٹھانا کمر کے درد کے لیے بہترین یوگا قرا دیا جاتا ہے، غلط انداز میں بیٹھنے کے سبب انسانی جسم کی ساخت متاثر ہوتی جبکہ کوبرا پوز کرنے سے ریڑھ کی ہڈی میں آرام ملتا ہے۔

پیٹ کے بل زمین پر لیٹیں اور ہاتھ زمین پر ٹِکا کر سر اور سینے کو اوپر اٹھالیں کسی سانپ کی طرح، یہ ورزش کمر، کولہوں اور دیگر حصوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]