Dilchasp Malomat | مصری ٹک ٹاک سٹار لڑکی کو نازیبا ویڈیوز بنانے پر پکڑلیا گیا

Dilchasp Maloomat in Urdu

Dilchasp Maloomat in Urdu

مصر میں ٹک ٹاک سٹار لڑکی کو نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 20سالہ لڑکی کا نام حنین حوسم ہے۔ 
اس نے ٹک ٹاک پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں وہ لڑکیوں کو پیسوں کے عوض ویڈیوز براڈکاسٹ کرنے کی ترغیب دے رہی ہوتی ہے اور اس حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہوتی ہے۔اس کی ان ویڈیوز کے سامنے آنے پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ حنین ایک طالبہ ہے جس کے ٹک ٹاک پر 10لاکھ سے زائد فالوور ہیں۔ اسے حوالات میں رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہے۔


حقوق نسواں کے مصری کارکن غدیر احمد کا کہنا ہے کہ حنین کے علاوہ معروف رقاصہ سما المصری کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے 15روز کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

 اس پر بھی سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ 2018ءمیں مصری حکومت نے ایک سائبر کرائم لاءبنایا تھا جس کے تحت مصری حکومت کو انٹرنیٹ کو مکمل سنسر کرنے اور لوگوں کی نگرانی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]