Ajeeb o Ghareeb | حالات سے تنگ وہ خاتون جس نے اپنا دل فروخت کے لیے پیش کردیا

Ajeeb o Ghareeb Waqiat

دنیا میں ماں کا نعم البدل ممکن نہیں اور ماں کی محبت شاید دنیا کی خالص ترین محبت ہے۔ اب بھارت کی اس غریب ماں ہی کو دیکھیے جس نے اپنے بچے کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر اپنا دل اور دیگر اندرونی اعضاءفروخت کے لیے لگا دیئے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا نام شانتی بتایا گیا ہے جو اپنے پانچ بچوں کے ہمراہ ارناکولم کی ایک سڑک کے کنارے بیٹھی ہے۔ 

اس خاندان نے وہاں چند کرسیاں رکھی ہوئی ہیں اور زمین پر ہی سونے کا انتظام کر رکھا ہے۔ شانتی نے ایک بڑے کاغذ پر اپنے اعضاءفروخت کرنے کا اشتہار لکھ کر بھی نمایاں جگہ پر لگا رکھا ہے جہاں سڑک پر آنے جانے والے لوگوں کی اس پر نظر پڑے۔ اس اشتہار پر شانتی نے لکھ رکھا ہے
 کہ اس نے اپنے بچے کے علاج پر جمع پونجی خرچ کر دی ہے اور سڑک پر آ گئی ہے کیونکہ اب اس کے پاس گھر کا کرایہ دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔چنانچہ اب وہ اپنے بیٹے کے علاج کے لیے اپنا دل، گردے اور دوسرے اعضاءفروخت کرنا چاہتی


رپورٹ کے مطابق اس جگہ سے گزرنے والے مسافروں میں سے کسی نے پولیس کو اطلاع دے دی جس نے شانتی اور اس کے بچوں کو پکڑا اور پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ شانتی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میرے تین بچے معذور اور بیمار ہیں۔ 
ایک بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور اس کے دماغ کی سرجری کرنی پڑ گئی تھی اور اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں رہا۔ ایک بچے کے معدے میں ٹیومر بن گیا اور اس کی بھی حال ہی میں سرجری ہوئی۔ اب تیسرے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور اس کی نیوروسرجری فوری طور پر کروانی ہے
 لیکن اب میرے پاس پیسے نہیں ہیں جس کی وجہ سے میں دل اور دوسرے اعضاءبیچنے پر پر مجبور ہوئی۔مجھے کسی بھی طرح 20لاکھ روپے اکٹھے کرنے ہیں۔ میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔“رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ سامنے آنے پر کئی افراد اور گروپس اس خاتون کی مدد کے لیے آگے آ گئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد اس کے بیٹے کے علاج کے لیے مطلوبہ رقم مہیا ہو جائے گی۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]