Tech News in Urdu | دنیا کا سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون

technology news in urdu, tech news in urdu, tech news urdu, science news in urdu, technology news urdu, science news urdu, urdu science news, urdu technology news,

Tech News in Urdu

چینی کمپنی رئیل می کے نئے اسمارٹ فون وی 5 کو متعارف کرادیا گیا ہے جسے دنیا کا سستا ترین 5 جی فون قرار دیا گیا ہے۔

یہ اس کمپنی کی وی سیریز کا پہلا فون ہے جس میں میڈیا ٹیک 7 این ایم ڈیمنسٹی 720 پراسیسر جبکہ 2 کورٹیکس اے 76 اور کورٹیکس اے 55 دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج فون کا حصہ ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

technology news in urdu, tech news in urdu, tech news urdu, science news in urdu, technology news urdu, science news urdu, urdu science news, urdu technology news,

مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا 119 فیلڈ آف ویو، تیسرا میکرو سنسر اور چوتھا ڈیپتھ سنسر کیمرا ہے جو کہ پس منظر کو دھندلا کرکے پورٹریٹ موڈ تصاویر میں مدد فراہم کرتا ہے۔

فون میں 6.5 انچ ایل سی ڈی ڈسلے 90 ہرٹز ریفریش جبکہ 180 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

tech news in urdu

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ پاور بٹن کو ہی فنگرپرنٹ اسکینر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صفر سے سو فیصد بیٹری 65 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

چارجنگ کے دوران فون کی اسکرین کو مکمل برائٹنس کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں دی گئی ٹیکنالوجی بہت کم حرارت خارج ہونے میں مدد دیتی ہے۔
کمپنی کے مطابق فون میں ساؤنڈ کے لیے ڈولبی ایٹموس سسٹم دیا گیا ہے۔

یہ فون بلیو اور گرین رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 1499 چینی یوآن (لگ بھگ 39 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت (1899 یوآن) رکھی گئی ہے۔
یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔


technology news in urdu, tech news in urdu, tech news urdu, science news in urdu, technology news urdu, science news urdu, urdu science news, urdu technology news,

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]