Mobile Pani Me Gir Jaye To Kya Kare | اگر موبائل پانی میں گرجائے تو کیا کرنا چاہئے؟

mobile pani me gir jaye to kya kare, mobile pani mein gir jaye to kya karen, agar phone pani me gir jaye to kya karna chahiye, mobile pani me gir jaye to kya karna chahiye, agar mobile pani me gir jaye to, paani me gire phone ko kaise repair kare,

Mobile Pani MeinGir Jaye To Kya Karen

اگر موبائل پانی میں گرجائے تو کیا کرنا چاہئے؟ درحقیقت حادثات کا سامنا تو ہر کسی کو ہوتا ہے اور اسمارٹ فونز کے لیے پانی تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

اگر فون کسی وجہ سے ہاتھ سے چھوٹ کر پانی میں چلاگیا ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ لفظ بدحواسی کے درست معنی بھی جان لیں۔

کیونکہ پانی سے فون خراب ہونے سے مالی نقصان تو ہوتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا جیسے قیمتی تصاویر، اہم فون نمبر اور دیگر بھی ضائع ہوسکتے ہیں (اگر ان کا بیک اپ نہ ہو تو)۔

ویسے تو اس کا بہترین آپشن وارنٹی ہونے پر ٹھیک کروانا ہے تاہم جب یہ آپشن نہ ہو تو کیا کرنا چاہئے؟
یہاں ایسی ٹرکس دی جارہی ہیں جو فون کو کسی حد تک دوبارہ کام کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

فوری طور پر بیٹری نکال دیں (اگر ریموو ایبل بیٹری والا فون ہے تو)

فوری طور پر ایسا کریں، ہوسکتا ہے کہ آپ کے اندر فون کو آن کرکے دیکھنے کی خواہش ہو تاکہ دیکھ سکیں کہ وہ کام کررہا ہے یا نہیں، مگر ایسا کرنے سے سرکٹس خراب ہوسکتے ہیں۔
بیٹری کے ساتھ ساتھ سم کارڈ کو بھی نکال دیں جس میں کانٹیکٹس کا ڈیٹا ہوسکتا ہے۔

چارج پر ہو تو ہاتھ نہ لگائیں
اگر فون میں پانی اس وقت گیا ہو جب وہ چارج پر لگا ہوا ہو تو سب کچھ بھول جائیں اور چارجنگ کیبل نکالنے سے گریز کریں کیونکہ کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
بہتر یہ ہے کہ گھر یا جس جگہ بھی ہو وہاں کا مین سوئچ بند کرنے کے بعد فون کو چارجر سے نکالیں۔

خشک کرنے کی کوشش
جب فون میں پانی جائے تو اکثر لوگوں کا مقصد فون کو جلد خشک کرنا ہوتا ہے، تاہم اس کے لیے ہیئر ڈرائر کی مدد مت لیں کیونکہ وہ فون کی گہرائی میں پہنچا سکتا ہے، جبکہ اس ڈیوائس کی کولر سیٹنگ بھی ڈیوائس کے لیے کافی گرم ہوتی ہے۔

اس کی جگہ کمپریسڈ ہوا کے کسی کین کو استعمال کریں جو مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتا ہے، اگر اس کا حصول ممکن نہ ہو تو چھوٹے ویکیوم کلینر سے بھی نمی کو فون سے کھینچنا ممکن ہوسکتا ہے۔
تاہم اس کو استعمال کرتے ہوئے یہ احتیاط کریں کہ وہ فون کے بہت قریب نہ ہو۔

کچن میں موجود اس چیز سے مدد لیں
اگر کمپریسڈ ہوا یا ویکیوم دستیاب نہ ہوں تو فون میں سے نمی کو نکالنے کے لیے اسے اور بیٹری کو الگ الگ کچے سفید چاولوں سے بھرے کسی برتن میں ڈبو دیں۔
سلیکا جیل بھی اس میں مدد دے سکتا ہے اگر وہ آپ کے پاس مناسب مقدار یں موجود ہو تو۔
چاول ہو یا سلیکا جیل دونوں میں ڈیوائس کو رات بھر کے لیے چھوڑ دیں یا زیادہ سے زیادہ وقت دیں تاکہ وہ جادو جیسا اثر کرسکیں۔



سورج میں خشک کریں
اگر فون پانی میں زیادہ دیر نہیں رہا تو سورج کی روشنی بھی اس کا علاج ثابت ہوسکتی ہے۔
فون کی بیٹری نکال کر ایک خشک برتن میں اسے رکھ کر سورج کی روشنی میں رکھ دیں، تاہم 20 منٹ سے زیادہ وقت تک نہ چھوڑیں، کیونکہ ڈیوائس اوور ہیٹ بھی ہوسکتی ہے۔

فریز کردیں
اگر چاول اور کمپریسڈ ہوا سے کوئی فائدہ نہ ہو، تو پریشان مت ہوں۔ اگر فون پانی میں بہت زیادہ دیر تک نہ رہا ہو تو آپ فریز کرکے بھی فون کو ممکنہ طور پر ٹھیک کرسکتے ہیں۔
فون کی بیٹری نکال کر اسے کسی کاغذ میں اچھی طرح لپیٹ دیں، پھر اس کے بعد 15 سے 20 منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔
اس کے بعد فون کو نکال کر بیٹری لگائیں اور آن کرکے دیکھیں کہ کیا فون کام کررہا ہے یا نہیں، اگر نہیں تو بیٹری پھر نکال دیں اور 5 یا 10 منٹ تک انتظار کریں، جس کے بعد پھر اسے فریز ر میں مزید 20 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
امکان ہے کہ کچھ کوششوں کے بعد فون کام کرنے لگے گا۔

دوبارہ پانی
سننے میں یہ مضحکہ خیز لگے گا تاہم اگر فون نمکین پانی میں گرا ہو تو بہتر ہے کہ اسے دوبارہ میٹھے پانی میں ڈبو دیں تاکہ وہ بچ سکے۔
کھارا پانی فون میں موجود سالٹ کرسٹلز کو نقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ تازہ پانی میں اسے ڈبونے سے نمک کو نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔
فون کو دوبارہ پانی میں ڈالنے سے قبل بیٹری نکال دیں اور اس کے بعد دیگر طریقوں پر عمل کریں۔

کسی ماہر کے پاس لے جائیں

اگر سب کچھ آزما لیا اور پھر بھی فون کام نہیں کررہا، تو بہتر ہے کہ اسے فون ٹھیک کرنے والے ماہرین کے پاس لے جائیں تاکہ وہ اسے ٹھیک کرسکیں۔

انہیں یہ ضرور بتائیں کہ فون پانی میں کتنی دیر رہا اور آپ اسے ٹھیک کرنے کے لیے کیا کچھ کرچکے ہیں۔


mobile pani me gir jaye to kya kare, mobile pani mein gir jaye to kya karen, agar phone pani me gir jaye to kya karna chahiye, mobile pani me gir jaye to kya karna chahiye, agar mobile pani me gir jaye to, paani me gire phone ko kaise repair kare,

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]