Information About Mars in Urdu | مریخ کی سطح پر پانی نہیں تھا... برف تھی!

Space News in Urdu, Nasa News in Urdu, planets information in urdu, solar system information in urdu language, solar system information in urdu, solar system in urdu information, interesting information about earth in urdu, earth information in urdu,

Mars information in Urdu

کینیڈین سائنسدانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ آج سے کروڑوں اربوں سال پہلے مریخ پر پانی سے بھرے سمندر نہیں تھے بلکہ یہ سرخ سیارہ برف سے ڈھکا ہوا تھا جس کی تہہ میں پانی بہہ رہا تھا جو انتہائی سرد لیکن مائع حالت میں تھا۔

واضح رہے کہ مریخ ایک خشک سیارہ ہے جس کے قطب شمالی اور قطب جنوبی پر برفانی ٹوپیاں (ice caps) موجود ہیں۔ البتہ مریخی سطح کے خدوخال کا جائزہ لینے کے بعد ماہرینِ کی بڑی تعداد اس پر متفق ہے کہ ماضی بعید میں، یعنی آج سے کروڑوں اربوں سال پہلے، اس سیارے کا ماحول مناسب حد تک گرم تھا جہاں سمندر اور دریا تھے، اور وہاں بھی بارشیں ہوا کرتی تھی۔ یہ مفروضہ ’’گرم اور نم قدیم مریخ‘‘ کہلاتا ہے جسے بڑی حد تک درست تسلیم کیا جاتا ہے۔

لیکن وینکوور، کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے سائنسدانوں نے ایک تازہ تجزیئے کے بعد کہا ہے کہ ماضی بعید میں مریخ پر پانی ضرور تھا لیکن وہ مائع حالت میں نہیں بلکہ منجمد برف کی شکل میں تھا۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’’نیچر جیوسائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق، ماہرین نے مریخی وادیوں اور گھاٹیوں کا تجزیہ کرنے کےلیے کچھ نئی تکنیکیں وضع کرکے استعمال کیں۔

بعد ازاں جب ان کا موازنہ کینیڈا کے انتہائی شمال میں، قطب شمالی کے بالکل قریب واقع برف پوش جزیروں (کینیڈین آرکٹک آرکیپیلاگو) میں برف کے نیچے بہنے والی آبی گزرگاہوں کی ساخت سے کیا گیا تو ان دونوں میں حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ مماثلت دکھائی دی۔

اسی مماثلت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ماضی بعید میں مریخ کی سطح پر سمندر اور دریا نہیں تھے بلکہ جگہ جگہ برفانی تودے پھیلے ہوئے تھے جن کی تہوں کے نیچے انتہائی ٹھنڈا پانی بہہ رہا تھا۔

Space News in Urdu, Nasa News in Urdu, planets information in urdu, solar system information in urdu language, solar system information in urdu, solar system in urdu information, interesting information about earth in urdu, earth information in urdu,

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]