سوشل میڈیا پرسوشانت سنگھ کی آخری فلم کا ڈائیلاگ وائرل | INDUS PRESS

showbiz news today showbiz news english dm showbiz metro showbiz showbiz online sun newspaper showbiz sun showbiz news showbiz korea showbiz news headlines latest showbiz news today breaking news showbiz korean showbiz news showbiz tonight showbiz entertainment showbiz central showbiz 2007 local showbiz news showbiz mailonline showbiz headlines showbiz urdu showbiz update celebrity showbiz reshma dordi

INDUS ONLINE

خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارا‘ کے ٹریلر میں شامل اُن کا ایک ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

زندگی سے مایوس اور ڈپریشن کا شکار افراد کیلئے امید اور اچھا وقت آنے کے یقین پر مبنی ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جارہا ہے۔


ٹریلر میں شامل وائرل ہونے والا اُن کا ڈائیلاگ ’جنم کب لینا ہے اور کب مرنا ہے اس کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے، لیکن جینا کیسے ہے اس کا فیصلہ ہم کر سکتے ہیں‘ مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس پر وہ اپنے انداز میں تبصرے کرتے ہوئے اداکار کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ مذکورہ ڈائیلاگ سوشانت سنگھ کی آواز میں انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔
ایک صارف نے ڈائیلاگ لکھتے ہوئے کہا کہ ٹریلر میں شامل یہ بات بہت خوبصورت اور دل کو چُھو لینے والی ہے، سوشانت ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
سوشانت کے ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے تو ٹریلر میں شامل دیگر ڈائیلاگز بھی کمال ہیں لیکن مذکورہ ڈائیلاگ نے انہیں جذباتی کردیا۔
واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی اس فلم کا دنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچا دیا۔ دل بیچارہ کا ٹریلر ناصرف بھارت بلکہ پاکستان کے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں موجود رہا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی، یہ فلم اس سے قبل مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاون کے باعث ایسا نہیں ہوسکا۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]