مزید 66 ہلاکتیں، 3307 نئے کیسز رپورٹ | INDUS PRESS

indus press, indus news, indus online, indus online sindhi, indus online news, online indus news, online indus news sindhi, indus online news sindhi, online indus tv, indus news online, indus online sindhi, online indus tv, press news urdu, pakistan news in urdu, pakistani news in urdu, latest urdu news, pakistan news, urdu news, daily jang, urdu news paper, breaking news urdu,

INDUS ONLINE

ملک میں کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4954 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 239729 تک پہنچ گئی۔
اب تک پنجاب میں 1929 ، سندھ میں 1637 اور خیبر پختونخوا میں 1054 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 140 ، بلوچستان میں 124 ، آزاد کشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 3307 کیسز اور 66 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1736 کیسز اور 23 اموات، پنجاب سے 930 کیسز 30 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 371 کیسز اور 9 ہلاکتیں، اسلام آباد 93 کیسز، آزاد کشمیر 36 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 133 کیسز اور گلگت بلتستان سے 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب
آج پنجاب میں کورونا کے 930 کیسز اور 30 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 83599 اور ہلاکتیں 1929 ہوچکی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 50916 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 93 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13650 اور اموات 140 ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 9665 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 36 کیسز سامنے اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1419 اور اموات کی تعداد 40 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 788 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1595اور اموات 30 ہے۔
گلگت میں کورونا سے اب تک 1232 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان
بلوچستان سے بدھ کو کورونا کے 133 کیسز سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 11052 اور ہلاکتیں 124 ہوگئی ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 6658 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ
سندھ میں بدھ کو کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1637 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1736 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 99362 تک جاپہنچی ہے۔

خیبرپختونخوا
بدھ کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 9 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1054 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 371 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 29052 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک صوبے میں 18791 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]