دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے اور پاکستان کا نمبر کونسا ہے ؟ | INDUS PRESS

INDUS ONLINE

ہینلی اینڈ پارٹنرز نے دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین ممالک کے پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سب سے مضبوط پاسپورٹ جاپان کا بتایا گیاہے جبکہ سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا قرار دیا گیاہے جس کا نمبر 109 ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہینلی اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں سب سے پہلا نمبر جاپان کا ہے ، اس کے پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ جاپانی شہری بغیر ویزہ کے 191 ممالک کا سفر کر سکتا ہے۔ 

اسی طرح افغان شہری صرف 26 ممالک کا سفر بغیر ویزہ کے کر سکتے ہیں۔نئی درجہ بندی میں پاکستان دنیا کے آخری پانچ ممالک میں شامل ہے یعنی پاکستان کے پاسپورٹ کا رینک 106 ہے ، پاکستانی شہریوں کو 32 ممالک کا سفر کرنے کے لیے ویزہ کی ضرورت نہیں۔ اس فہرست میں سنگا پور دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے شہری 190 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں 
۔تیسرے نمبر پر جرمنی اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں اس کے علاوہ یمن، صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق دنیا کے کم سے کم درست یا ’ویلڈ‘ پاسپورٹ کی فہرست میں سرفہرست اور انتہائی درست پاسپورٹ کی فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔
درجہ بندی کے مطابق بھارت کے پاسپورٹ کا رینک 85 واں ہے اور اس کے شہری 58 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کر سکتے ہیں۔ایران کے شہری 41 ممالک کو بغیر ویزہ یا آمد پر ویزا کی سہولت کے تحت سفر کرسکتے ہیں۔
بہت سے ایرانیوں نے ایسے ممالک کے بارے میں سنا بھی نہیں ہے جن کا دورہ وہ ویزے کے بغیر یا ہوائی اڈے پر آمد کے وقت لے کر سفر کرسکتے ہیںمشرقی تیمور سے موزمبیق اور موریتانیا جیسے چھوٹے ممالک جو جغرافیائی طور پر ایران سے دور ہیں اور ایرانی سیاحوں یا کاروباری افراد کے لیے سب سے کم سیاحتی یا معاشی کشش رکھتے ہیں۔ وینزویلا جیسا لاطینی امریکی ملک، جو ایک مکمل معاشی بحران کا شکار ہے، ایرانیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کرتا ہے

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]