چند لوگوں کے بال جلدی سفید کیوں ہوجاتے ہیں؟ بالآخر سائنسدانوں نے اصل وجہ بتادی


indus, press, induspress, idnus idnus, idnusidnus, news , indus news, press news, pressnews, newspress,


کچھ لوگوں کے بال کم عمری میں ہی سفید ہو جاتے ہیں۔ اب کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کی اصل وجہ بتا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کم عمری میں لوگوں کے بال سفید ہونے کی وجہ سے ذہنی پریشانی ہے۔ کم عمری میں بال ایسے پروٹینز کی وجہ سے سفید ہوتے ہیں جو مائیٹوکونڈریا سے پیدا ہوتے ہیں
تحقیق میں جتنے لوگوں پر بھی تجربات کیے گئے ان میں یہ پروٹینز موجود تھے اور مائیٹوکونڈریا سے ان پروٹینز کے پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ذہنی پریشانی اور ذہنی دباﺅ ہے۔

 جن لوگوں کے بال سفید ہو چکے ہیں ان کے لیے سائنسدانوں نے یہ خوشخبری سنائی کہ ذہنی پریشانی کی وجہ سے سفید ہونے والے بالوں کو دوبارہ کالا کیا جا سکتا ہے۔ اس کا طریقہ ذہنی پریشانی سے نجات حاصل کرنا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگر ایسے لوگ اس ذہنی و نفسیاتی دباﺅ سے خود کو نکال لیں تو ان کے بالوں کا سیاہ رنگ واپس آ سکتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رالف پاﺅس کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ کسی دن ایسی فارماسیوٹیکل ڈرگز مارکیٹ میں آ جائیں گی جن سے کم عمری میں سفید ہونے والے بالوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]