گھر کی گھنٹی میں لگے کیمرے نے خوف ناک منظر محفوظ کر لیا | URDU NEWS | INDUS PRESS

         


اٹلی کے شہر ( INDUS PRESS ) وینس میں ایک گھر کے دروازے پر لگی گھنٹی میں موجود کیمرے نے ایک خوف ناک منظر محفوظ کر لیا، جس کو مالک مکان دیکھ کر پریشان ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دروازے کی گھنٹی میں لگے کیمرے کو چیک کیا تو یہ دیکھ کر ڈر گیا کہ فوٹیج میں ایک بڑا مگرمچھ نظر آ رہا تھا۔

وینس میں رہایش پذیر امریکی کرافورڈ لیوس نے فوٹیج میں دیکھا کہ ایک مگر مچھ اس کے گھر کے دروازے کے پاس موجود صوفے پر چڑھا اور دیوار پر لگی قلعی تک پہنچنے کی کوشش کی، جس پر سمندری کچھووں کی تصاویر نقش تھیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ یہ 21 مئی کا واقعہ ہے، وہ سو رہا تھا جب ڈور بیل سے منسلک ایپ نے اطلاع دی، اس نے اٹھ کر جلدی سے فوٹیج میں دیکھا تو حیران رہ گیا، وہاں ایک بڑا مگرمچھ حرکت کر رہا تھا۔اس نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر شکر ادا کر رہا تھا کہ وہ صبح ساڑھے پانچ بجے نہیں اٹھا، ورنہ اگر وہ دروازہ کھولتا تو ایک مگرمچھ سے سامنا ہوتا۔
فوٹیج کے مطابق مگرمچھ دیوار پر سے قلعی اتارنے میں ناکام رہا تھا، تاہم اس نے صوفے کے پاس پڑے گملے کو گرا کر توڑ دیا تھا۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]