بھکاری سے لاکھوں روپے برآمد، کہاں چھپا رکھے تھے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے


بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک این جی او کے رضا کار اس وقت حیران رہ گئے جب وہ ایک بھکاری کو کھانا دینے پہنچے اور انہیں معلوم ہوا کہ بھکاری لکھ پتی ہے۔

حیدر آباد میں 58 سالہ فقیر ایک عمارت کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، کسی نے ایک مقامی این جی او کو اس کی اطلاع کردی۔ این جی او کے رضا کار صاف کپڑے اور کھانا لے کر بھکاری کے پاس پہنچے تو انہیں پتا چلا کہ بھکاری کے پاس 14 شرٹس ہیں اور ہر شرٹ کی جیبیں پیسوں سے بھری ہوئی ہیں، پیسوں کو پلاسٹک کور میں لپیٹ کر شرٹس میں رکھا گیا تھا۔این جی او کے رضا کاروں نے جب بھکاری کے پاس سے برآمد ہونے والی رقم گنی تو یہ 2 لاکھ روپے سے بھی زیادہ تھی۔ اس کے پاس رہنے کی جگہ نہ ہونے کے باعث اسے ایک عارضی پناہ گاہ منتقل کرکے پولیس کو اطلاع کردی گئی۔
فقیر سے جب تحقیقات کی گئیں تو پتا چلا کہ وہ گزشتہ 3 برس سے بھیک مانگ رہا ہے، اس کی بیوی اور بیٹی اسے چھوڑ گئی تھیں جس کے بعد اس نے بھیک مانگنا شروع کیا، پولیس نے بھکاری کے اہلخانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]