بھارت میں ایک حاملہ ہتھنی کی ہلاکت کے واقعہ سے ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر ہے،

بھارت میں ایک حاملہ ہتھنی کی ہلاکت کے واقعہ سے ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر ہے، ماحولیات، اسپورٹس اور بالی ووڈ سے وابستہ افراد سے لے کر معروف صنعت کار رتن ٹاٹا نے بھی قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف اس معاملے نے سیاسی رنگ بھی اختیار کرلیا ہے، حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپوزیشن کانگریس اور کیرالا کی بایاں محا ذ حکومت کو کٹہرے میں کھڑاکرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
بي جے پی کی رکن پارلیمان اور جانوروں کے حقوق کی علمبردار مینکا گاندھی نے جنوبی بھارت کے شہر ملاپورم میں ایک حاملہ ہتھنی کی ہلاکت کو سیاسی رخ دیتے ہوئے کہا کہ کیرالا میں ہر تیسرے دن ایک ہاتھی کو مار دیا جاتا ہے اورخاص طورملا پورم ضلع جانوروں ہی نہیں انسانوں پربربریت کے لیے ملک بھر میں بدنام ہے۔ انہوں نے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا”راہول گاندھی اس علاقے سے رکن پارلیمان ہیں انہوں نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی؟“ 
خیال رہے کہ راہول گاندھی ملاپورم نہیں بلکہ وایناڈ حلقہ سے رکن پارلیمان ہیں۔
بی جے پی رہنما نے کیرالا کی بایاں محاذ حکومت پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کی پنارائی وجیئن حکومت ملاپورم میں کوئی کارروائی کرنے سے ڈرتی ہے۔”کیرالا میں مشہور ہے کہ وہاں کچھ بھی مارو کیرالا حکومت کوئی کارروائی نہیں کرنے والی۔ بہت ہی بھیانک حالت ہے ملا پورم کی۔“ خیال رہے کہ ملاپورم مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔2011 کی مردم شماری کے مطابق یہاں مسلمانوں کی تعداد 70.24 فیصد ہے۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]