ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل | INDUS PRESS | INDUS NEWS

indus, press, induspress, idnus idnus, idnusidnus, news , indus news, press news, pressnews, newspress, printing press,

INDUS PRESS | INDUS NEWS

صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردگان نے فارس بیراج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ ترکی جلد دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا ہم اپنے اس ہدف کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس انتہائی مشکل ہدف کے تعاقب میں مجھے اپنی عوام کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ملک میں صرف 276 بیراج فعال تھے اور آج میں 585 ویں بیراج کا افتتاح کررہا ہوں، ہم نے شہروں کو بیراجوں، ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن، پینے کے صاف پانی کی تنصیبات، اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظامِ آب پاشی سے قوم کی خوشحالی کی سطح کو بتدریج بلند کیا ہے۔
صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وبا کے باوجود شرح نمو 4.5 فیصد تک رہی جب کہ سینٹرل بینک کے زر مبادلہ ذخائر کو دوبارہ سے 93 ارب ڈالر سے بڑھایا گیاہے اسی طرح دوسری سہ ماہی میں بھی ہم اسی تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]