پوری وادی گلوان ہماری ہے، جو ہوا اس کی ذمہ دار بھارتی فوج ہے: چین | INDUS PRESS | INDUS NEWS

indus, press, induspress, idnus idnus, idnusidnus, news , indus news, press news, pressnews, newspress, printing press, press tv live, pakistan news, urdu news, daily jang, daily dunya, dunya news urdu, jang epaper, express news urdu, dunya epaper, latest urdu news, nawaiwaqt, roznama express, daily express epaper, urdu news paper, daily express urdu, express urdu, roznama jang, daily jang epaper, express news live urdu, breaking news urdu,

INDUS NEWS | INDUS PRESS

چین کا کہنا ہے کہ پوری گلوان وادی چین کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، وادی میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار بھارتی فوج ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ژاؤ لیجیان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت ان کی تحویل میں کوئی بھارتی فوجی نہیں ہے۔
ژاؤ لیجیان کا کہنا تھاکہ دونوں ملک فوجی اور سفارتی ذرائع کے ذریعے بات چیت کر رہے ہیں اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ پیر کی رات کو ہونے والی جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ چینی فوج نے 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا تھا جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجر بھی شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے گرفتار کیے گئے بھارتی فوجی اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے۔
اُدھر چینی وزارت خارجہ نے تصادم میں بھارتی فوجیوں کے مارے جانے سے قبل کے حالات و واقعات کی مکمل تفصیل بھی جاری کردی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق لداخ کی گلوان وادی لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے چینی حصے میں واقع ہے جہاں چینی فوج کئی سال سے گشت کرتی آرہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارت نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کا اسٹیٹس بدلنے کے لیے اشتعال انگیز اقدامات اپریل میں شروع کیے، یکطرفہ طور پر گلوان وادی میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیرات شروع کی گئیں۔
6 مئی کی رات بھارتی فورسز لائن آف ایکچوئل کنٹرول پار کرکے چینی علاقے میں گھسیں، جہاں چوکیاں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے چینی فوج کے گشت کا راستہ روکا گیا۔
سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے 15جون کو ایل اے سی کو دانستہ طور پر عبور کیا اور بات چیت کے لیے جانے والے چینی افسروں اور اہل کاروں پر بلا اشتعال حملہ کیا جس سے جھڑپ کا آغاز ہوا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کے قریب اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا جب کہ 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان 5 دہائیوں بعد سامنے آیا ہے ، اس سے قبل آخری بار ارونا چل پردیش کی سرحد پر دونوں فوجوں میں مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]