ارطغرل کی حلیمہ کو پاکستان پسند آگیا | INDUS PRESS | INDUS NEWS

pakistan showbiz, pakistan entertainment, showbiz news pakistan, pakistan showbiz news, pakistan entertainment news, pak showbiz news, latest showbiz news pakistan, pakistani showbiz news in urdu, showbiz, show biz, femail showbiz, pinoy showbiz, showbiz muse, pink showbiz, showbiz gr, express showbiz, balitang showbiz, dm showbiz, metro showbiz, lajme showbiz, showbiz online,

INDUS PRESS | INDUS NEWS

پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامہ سیریلارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کو پاکستان بھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان نے پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروالیا۔
ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کی تصویر میگزین کے سرورق پر شائع کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارطغرل کی ہیروئن ایسرا بلجیک (حلیمہ سلطان) نے لکھا کہ ’ہیلو پاکستان‘ اور کہا کہ جون میں میرا نیا فوٹو شو شائع ہوا ہے اور میں سرورق پر موجود ہوں۔

ایسرا بلجیک نے فوٹو شوٹ کرنے والی اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا، حلیمہ کی تصویر کو پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بھی لائیک کیا
مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس میں حلیمہ سلطان کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترک اداکارہ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اداکارہ کو خوش آمدید کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]