کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ | INDUS PRESS | INDUS NEWS

pakistan stock exchange, karachi stock exchange, kse live, kse 100, kse 100 index, pakistan stock exchange today, psx live, ksestocks, kse market watch, karachi stock exchange today, karachi stock exchange live, pakistan stock exchange live, pak stock exchange, pakistan stock exchange limited, pakistan stock exchange news, kse 100 index live, kse 100 index today, kse index, karachi stock exchange index, lahore stock exchange, psx 100 index, pak stock market, kse live rates, pakistan stock exchange online trading, kse 100 live, pakistan stock exchange index, kmi 30 index, pakistan stock exchange listed companies, pakistan stock exchange live index, psx exchange, kse 100 index companies, karachi stock exchange index today, kse 100 index historical data,

INDUS PRESS | INDUS NEWS 

: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔


پولیس کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے جب کہ ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوئے اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ایک دہشتگرد کو اسٹاک ایکسچینج کے ہال میں مارا گیا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا جب کہ حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حملے میں اب تک 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں 2 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ 4 دہشت مارے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں۔
چاروں دہشتگردوں مارے گئے: کراچی پولیس چیف
کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے حملے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ 4 دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کی لیکن فورس````ز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

غلام نبی میمن نے بتایا کہ دہشتگرد پارکنگ ایریا سے سلور رنگ کی کار میں آئے تھے ان کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود بھی تھا جو فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کی طرح کا لباس پہن رکھا تھا، اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈائریکٹر اسٹاک ایکسچینج کی گفتگو

ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج عابد علی حبیب نے  ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پارکنگ ایریا میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کی، ہمارے گارڈز نے دہشتگردوں سے مزاحمت کی۔
عابد علی حبیب نے بتایا کہ دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج کے گراؤنڈ اور ٹریڈنگ ہال میں بھی فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ آس پاس کی عمارتوں میں گھس گئے۔

عابد علی حبیب کا کہنا تھا کہ تقریباً 200 میں سے 150 ممبران کے پرائمری دفاتر اسٹاک ایکسچینج میں موجود ہیں، ہم نے واقعے کے بعد خود کو دفاتر میں بند کرلیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بھی آپریشن میں تمام دہشتگردوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]