2 جولائی کو تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کریں گے | INDUS PRESS | INDUS NEWS

pakistan news in urdu, pakistani news in urdu, latest urdu news, indus, press, indus news, press news, pakistan news, urdu news, daily jang, urdu news paper, breaking news urdu, urdu news update, urdu news live, latest breaking news in urdu, daily urdu news, urdu akhbar, urdu new, urdu news online, pakistani news in urdu,

INDUS PRESS | INDUS NEWS

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ نجی اسکولوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کا بہت دباؤ ہے تاہم اس بارے میں فیصلہ 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں کریں گے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام بچوں کو پاس کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ بین الصوبائی کانفرنس کا تھا، اس کی راہ میں کچھ قانونی مسائل کہیں کہیں آرہے ہیں جن کو دور کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے سرکاری اسکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا، 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس منعقد کر رہے ہیں جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔شفقت محمود نے بتایا کہ نجی اسکولوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے کا بہت دباؤ ہے، ہمارے لیے بچوں کی صحت سب سے اولین ہے، جو بھی فیصلہ کریں گے بہت احتیاط سے کیا جائے گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ نصابی کتب میں جہاں بھی حضورپاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام آئے گا وہاں خاتم النبیین لکھا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانات اور پیشہ ورانہ داخلے کے امتحانات کیسے ہوں گے اس پر کام کر رہے ہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ پچھلے سال سے زیادہ ہے، کوشش کریں گے کہ اس میں مزید اضافہ کریں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یونیورسٹیز میں ایک استاد کے ساتھ 2 اسٹاف ہوتےہیں جب کہ یہاں ایک استاد کے ساتھ 6 6 اسٹاف کی شرح ہے، بجٹ ریسرچ ٹیچنگ میتھاڈولوجی پر ہونا چاہیے، کوشش کریں گے زیادہ بجٹ دیں لیکن جامعات بھی اپنا اندرونی احتساب کریں، موجودہ حالات میں نئی جامعات کی بجائے معیار بہتر بنانے اور فیکلٹی کی بہتری کے لیے کام کریں۔
انہو٘ں کہا کہ اپوزیشن سمیت سب سے درخواست کرتا ہوں کہ تعلیم کے شعبے میں مل کر چلیں۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]