وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اجلاس | URDU NEWS | INDUS PRESS

indus, press, induspress, idnus idnus, idnusidnus, news , indus news, press news, pressnews, newspress, printing press, press tv live, pakistan news, urdu news, daily jang, daily dunya, dunya news urdu, jang epaper, express news urdu, dunya epaper, latest urdu news, nawaiwaqt, roznama express,

اسلام آباد: ( INDUS PRESS ) وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ جولائی یا اگست میں ملک میں کورونا کیسزعروج پرہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عوام احتیاط کرلیں تو پاکستان اس تباہی سے نہیں گزرے گا جو دیگر امیر ممالک پر آئی ہے، ہم نے احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے اور ملک کو نقصان ہوگا، لاک ڈاؤن سے کورونا ختم نہیں ہوتا بلکہ وبا پھیلنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کوئی ملک زیادہ تر تک برداشت نہیں کرسکتا کیونکہ بے روزگاری بڑھتی ہے، ہماری ساری جدوجہد یہ ہے کہ ملک میں کورونا آہستہ پھیلے اور تیزی سے نہ پھیلے تاکہ اسپتالوں پربوجھ نہ پڑے، ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی کوشش کررہے ہیں، احتیاط کریں گے تومحفوظ رہیں گے، آکسیجن والے مزید ایک ہزار بستر ملک بھر میں تقسیم کریں گے، پاک نگہبان کے نام سے ویب سائٹ اور ایپ لانچ کررہے ہیں جس سے پتہ چل جائے گا کہ کس شہر میں کتنے بستر دستیاب ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جولائی کےآخر یا اگست کے شروع میں کوروناکیسزعروج پرہوں گے، لوگ اس وبا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، وہ ایس او پیز پر عمل نہ کرکے اپنوں کی زندگی خطرے میں اور ملک کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، سب لوگوں سے اپیل ہے کہ ماسک ضرور پہنیں کیونکہ اس سے وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ 50 فیصد کم ہوجاتا ہے

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]