ایک دن میں سوا کھرب روپے کمانے والی خاتون | INDUSPRESS | INDUS NEWS

indus, press, induspress, news , indus news, press news, pressnews, newspress, printing press, press tv live, pakistan news, urdu news, daily jang, daily dunya, dunya news urdu, jang epaper, express news urdu,

INDUSPRESS | INDUS NEWS

ایک غریب مزدور کو دیہاڑی سے 100 روپے زیادہ مل جائیں تو اس کی پورے دن کی تھکاوٹ اتر جاتی ہے، اسی طرح اگر کسی ویٹر کو کوئی فراخدل گاہک زیادہ ٹپ دے دے تو اس کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہیں رہتا ، عام لوگوں کے نزدیک یہی چھوٹی چھوٹی خوشیاں زندگی گزارنے کیلئے کافی ہوتی ہیں لیکن دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو روزانہ کھربوں روپے کماتے ہیں لیکن انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایسے ہی لوگوں میں لوریل کاسمیٹکس کمپنی کی مالکن فرینکوئس بیٹن کورٹ میرز بھی شامل ہیں۔ فرینکوئس خود ایک رائٹر ہیں لیکن امیر باپ کی اکلوتی وارث ہیں اس لیے اتنی بڑی کمپنی کی تن تنہا مالکن بن گئی ہیں۔
فوربز کے مطابق وہ دنیا کی 12 ویں امیر ترین شخصیت ہیں جن کے اثاثوں کا تخمینہ 62 ارب 70 کروڑ ڈالر لگایا جاتا ہے۔ جمعرات کے روز فرینکوئس کو 754 ملین ڈالر کا منافع ہوا ہے، اس رقم کو اگر پاکستانی روپوں میں دیکھا جائے تو انہیں صرف ایک دن میں ایک کھرب 26 ارب 61 کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار روپے کا نفع ہوا ہے۔
فرینکوئس کی طرح دنیا کے اور بھی لوگ ہیں جنہیں روزانہ کھربوں روپے کا منافع اور کھربوں کا ہی نقصان ہوتا ہے جن میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی ڈیل کے سی ای او مائیکل ڈیل بھی شامل ہیں۔ مائیکل ڈیل کو صرف جمعرات کے روز 722 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم ایک کھرب 21 ارب 24 کروڑ روپے بنتی ہے۔ مائیکل ڈیل کے مجموعی اثاثوں کا تخمینہ ساڑھے 31 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے اور وہ اس وقت دنیا کے 31 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]