شاہد آفریدی ژوب پہنچ گئے، 400 مستحقین میں امدای راشن تقسیم کیا


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی چمن کے بعد ژوب پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین میں راشن تقسیم کیے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں میں قدم رکھنے والے شاہد آفریدی لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے باعث مشکلا ت کا شکار غریبوں میں امدادی راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو تین روز وہ بلوچستان میں راشن تقسیم کر رہے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے چمن میں امدادی راشن تقسیم کیا جبکہ قلعہ سیف اللہ میں بھی وہ راشن تقسیم کر چکے ہیں۔قلعہ سیف اللہ اور چمن کے بعد شاہد آفریدی نے ژوب کا دورہ کیا، عرفان کاسی فٹبال اسٹیڈیم میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین میں راشن کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے 400 مستحقین میں راشن تقسیم کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر عارف کاکڑ نے شاہد خان آفریدی کو روایتی پگڑی پہنائی۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی رمضان پالال نے شاہد آفریدی کو شیلڈ دی۔
اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے دور سے بلوچستان کے عوام نے مجھے بہت عزت اور محبت دی ہے، بلوچستان میں امن امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج ایف سی پولیس لیویز نے بے پناہ قربانیاں دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشتون بہادر اور محب وطن اور ملک کے وفادار ہے، میں نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل تین مہینے ملک کے غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیے جو میرا فرض ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک خوبصورت صوبہ ہے اور پاکستان کی طرح خوبصورت ملک میں نے کئی نہیں دیکھا ہے، یہاں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ ملک کے لیے پشتون قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں جاکر کورونا سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کرونگا۔ پاک فوج،،پولیس،لیویز اور انتظامیہ کا مشکور ہے کہ انہوں نے بھرپور تعاون کیا۔ ژوب میں کرکٹ کا کھیل مقبول ہے لیکن سہولیات کی کمی کے باعث کھلاڑی مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ژوب میں کرکٹ کا مقابلہ منعقد کرے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کا تعلیمی اور کھیل کی سرگرمیوں اور سارا خرچہ خود برداشت کرونگا۔
تعلیم کے حوالے سے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں ہے۔ بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینا ضروری ہے، نوجوان بالخصوص خواتین تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔ خواتین کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے۔ اپنی بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ خواتین معاشرے کو لیکر چلتی ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کورونا ایک خطرناک وباء ہے اس کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]