ملک میں کورونا سے مزید 78 ہلاکتیں، 3242 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 78 ہلاکتیں، 3242 نئے کیسز رپورٹ

NEWS, URDU NEWS, INDUSPRESS, INDUS PRESS, PRESS


ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1443 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 68301 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک خیبرپختونخوا میں کورونا سے 453 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 465 اور پنجاب میں 439 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 46 ، اسلام آباد 23، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پنجاب

آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1140 کیسز اور 29 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24104 اور ہلاکتیں 439 ہوگئی ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج کورونا کے مزید 265 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 4193 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 46 اموات ہوچکی ہیں

سندھ

سندھ سے ہفتے کو کورونا کے مزید 1247 کیسز اور 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 27360 اور اموات 465 ہوگئی ہیں۔ اب تک 13272 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں مزید 473 مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9540 ہوگئی جب کہ اب تک 2809 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

PAKISTAN NEWS

[Latest-Pakistani-news-in-Urdu][bleft]

Mobile Price

[Mobile-Price-in-Pakistan][bleft]

Interesting Facts

[Interesting-Facts-in-Urdu][bleft]

Interesting Information

[Interesting-Information-in-Urdu][bleft]

Interesting Stories

[Interesting-Stories-in-Urdu][bleft]

HEALTH

[Totkay-in-Urdu][bleft]

TECH

[Tech-News-in-Urdu][bleft]

WORLD

[World-News-in-Urdu][bleft]

CRICKET NEWS

[Today-Cricket-News-in-Urdu][bleft]

Pakistani Showbiz

[Latest-Showbiz-News-in-Urdu][bleft]

Bollywood News

[Bollywood-News-in-Urdu-Today][bleft]

BUSINESS

[Business-News-in-Urdu][Bleft]